کوئٹہ میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کی پریشانیوں میں اضا فہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کی پریشانیوں میں اضا فہ،بکرے کا گوشت 1500اورچینی115روپے میں فروخت ہو نے لگی۔ ہفتہ کو کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں فی کلو 15روپے اضا فے کے بعد چینی فی کلو 110 سے 115 روپے تک فروخت ہونے لگی جبکہ شہر میں بکرے کا گوشت 1500، بیل اور گائے کا گوشت 950، مرغی کا گوشت فی کلو 650 روپے،پیاز فی کلو 200 روپے اور آٹا فی کلو 135 روپے تک فروخت ہونے لگا جس سے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضا فہ ہو گیاہے۔شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنڑول کمیٹیوں کو فعال بنا کر قیمتوں میں کمی لا نے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے