کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے سینیارٹی کے مطابق بی سی کے افسران اور کانسٹیبلان کی ترقی کے احکامات جاری کر دئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی ہدایت پر کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری سلمان چوہدری نے سینیارٹی کے مطابق بی سی کے افسران اور کانسٹیبلان کی ترقی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے مطابق 41 اے ایس آئیز کو ترقی دیکر سب انسپکٹر، 95 ہیڈ کانسٹیبلز کو ترقی دیکر اے ایس آئی اور 128 کانسٹیبلز کو ترقی دیکر ہیڈ کانسٹیبل پرموٹ کردیا گیا ہے ترقی پانے والوں میں بلوچستان کانسٹیبلری زون ون کے غازی زولفقار علی مغیری عرف شاہ جی بھی شامل ہیں جنہوں نے گردوں کی دائمی علالت کے باوجود بھی فرض شناسی اور دیانتداری سے فرائض کی انجام دہی کرکے فورس کا نام روشن کیا ہے بلوچستان کانسٹیبلری میں ترقیوں کے اس عمل کے بعد خالی ہونے والی آسامیوں پر اہل اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی نئی بھرتی کے لئے بلا تاخیر اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے تاکہ تربیت یافتہ فورس کی افرادی قوت کو برقرار رکھتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں بحالی امن کے لئے تسلسل کے ساتھ بلوچستان کانسٹیبلری کی خدمات کا تسلسل جاری رکھا جاسکے، سینارٹی اور میرٹ کے تقاضوں کے عین مطابق ترقی کے عمل پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسران اور اہلکاروں نے مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری سلمان چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے فورس کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے دوسری جانب سربراہ بلوچستان کانسٹیبلری سلمان چوہدری نے ترقی پانے والے تمام افسران اور اہلکاروں کوبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ فورس کے جوان پوری تندہی سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کو جاری رکھتے ہوئے بلوچستان پولیس اور بی سی کا مورال بلند رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے ملازمین کو ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی اور درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے