پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پولیس نے گیٹ کو توڑ کر عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔اس سے قبل پولیس نے زمان پارک کے قریب سے رکاوٹیں ہٹادیں جبکہ تحریک انصاف کے 15 کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہیں۔

پولیس نے 4 قیدی وینز، دو کرینز اور دیگر مشینری مال روڈ چوک میں کھڑے کردیے جبکہ اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری بھی مال روڈ پر تعینات کر دی گئی۔یاد رہے کہ توشہ خانہ کيس ميں پیشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کيلئے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے