عدالت نے عمران خان کی گاڑی سے ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گاڑی سے ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی۔عمران خان کی قانونی ٹیم نے سیشن جج ظفراقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہیں اور کئی گھٹنے سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہیں۔

درخواست میں عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، پولیس عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی لہٰذا اپنا اسٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی گاڑی میں ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی۔ سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی گاڑی میں ہی حاضری کی درخواست منظور کرلی اور حکم دیا کہ عمران خان سے حاضری کے دستخط ان کی گاڑی میں لے لیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے