ضلع آواران میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع آواران میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر آوارن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیان شب ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد آواران سے جھاؤ کی طرف سفر کر رہے تھے کہ سیلابی ریلے نے انکی گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار عزیز اللہ، منیر احمد، عائشہ بی بی، نور زادی، سیما بی بی، حبیبہ بی بی، مسیر احمداور محسن جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر آواران کے مطابق واقعے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر سات افراد کی لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ محسن کی تلاش جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے