صحت عوام کا بنیادی حق اور زندگی کا اہم جز ہے ، عبدالعزیز عقیلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صحت عوام کا بنیادی حق اور زندگی کا اہم جز ہے۔ صوبائی حکومت دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ ریسکیو 1122کے ریسکیورز دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان وہ ہمہ وقت خدمتِ انسانی میں کوشاں رہتے ہیں۔ آفیسران اورملازمین اپنے فرائض منصبی میں لگن، ایمانداری اور خوش اخلاقی دیگر سرکاری محکموں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انسانی ہمدردی کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں کسی بھی حادثہ کی صورت میں انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے ریسکیو کے عملہ کی احسن انداز میں سروس کو معاشرے میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر (MERC) 1122 ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی، پراجیکٹ ڈائر ریکٹر کوویڈ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لاجسٹک ڈاکٹر غلام مصطفی، فوکل پرسن ڈی جی ہیلتھ ایمرجنسی ڈاکٹر حفیظ پانیزئی، ڈائریکٹر ایڈمن 1122 فیصل شریف بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ریسکیور پہلے سے زیادہ اچھے طریقے سے صوبے کی عوام کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں مرک 1122 کی ایمبولینسز سروسز کا آغاز کر دیا گیا ایمبولین سروسز میں ایمرجنسی کی خدمات شامل ہوگی۔ محکمہ صحت بلوچستان کی 450 ایبمولینسز مرک تحت سروسز فراہم کرے گے تین سطحوں پر ٹریننگ کورس کے بعد ہیلتھ اسٹاف ہنگامی طبی امداد کی صورتحال سے نبرد آزما ہو سکیں گے۔ سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ٹریننگ کے بعد طبی عملے میں نیا شعور اجاگر ہوگا اور بلوچستان میں صحت کے حوالے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے