زمان پارک میں آپریشن پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کیخلاف ہورہا ہے، عامرمیر

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں آپریشن پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کیخلاف ہورہا ہے۔ زمان پارک کے اندر سے پولیس فائرنگ کی گئی، پولیس پر حملے ہوئے، پٹرول بم پھینکے گئے تھے۔

نگراں وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پرحملوں کے باعث جس پر مقدمات ہوئے تھے، نوگوایریا ختم کیا جارہے، قانون کی عملداری کرائی جارہی ہے۔ ریاست کی رٹ قائم کرنے کےلیے آپریشن ہورہاہے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور میں پولیس کی جانب سے انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔

پولیس نے گیٹ کو توڑ کر عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔اس سے قبل پولیس نے زمان پارک کے قریب سے رکاوٹیں ہٹادیں جبکہ تحریک انصاف کے 15 کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے