پاکستان کو اس وقت معیشت، سیاست اور امن و امان کی صورتحال جیسی چیلنجوں کا سامنا ہے، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے پاکستان کو اس وقت معیشت، سیاست اور امن و امان کی صورتحال جیسی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ اس وقت چاروں صوبوں دہشت گردی کا شکار ہے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے ملک میں انتشار کی سیاست پھیل رہی ہے جس سے ہر صورت ملک کو نقصان ہو رہی ہے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ سابق وزیراعظم کوعدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے اور یہ انتشار کی سیاست کو ختم کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑے سیاستدان لیڈروں جیسے ذوالفقارعلی بھٹو، نیلسن منڈیلا، نے جیل کاٹی ہے جبکہ سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے عمران خان کو چاہیے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور سیاستدانوں پرکیسز ہوتے ہیں جن کا انہیں سامنا کرنا چاہیے اور اپنے ادارے پر یقین رکھیں اس وقت انہیں ہر صورت قانون کا احترام کرنا چاہئے۔‘وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے قانون کا احترام کریں اور ان کے سپوٹرز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے ایجنڈے پر کام نہ کریں اور اپنے اداروں اور اپنے لوگوں کے خلاف نہ اٹھ کھڑے ہو جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے