میانمارمیں فائرنگ سے 3 بدھ مت سمیت 22 افراد ہلاک

وسطی میانمار میں نامعلوم افراد نے 3 بدھ مت سمیت 22 افراد کو قریب سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ میانمار کی فوجی جنتا کے ترجمان اس کے فوجی جنوبی شان ریاست کے علاقے پنلاونگ میں باغی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث رہے ہیں لیکن انھوں نے کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا۔

جنتا کے ترجمان زو من تون نے ایک بیان میں کہا کہ کے این ڈی ایف اور ایک اور باغی گروپ نان نینٹ کے گاؤں میں داخل ہوئے جب حکومتی فورسز مقامی لوگوں کی ملیشیا کے ساتھ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ “جب دہشت گرد گروپوں نے فائرنگ کی تو کچھ دیہاتی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم انہوں نے مزید تبصرہ کے لیے رائٹرز کی متعدد کالوں کا جواب نہیں دیا جبکہ رائٹرز آزادانہ طور پر کسی بھی دعوے کی تصدیق نہیں کرسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے