عمران خان نے جو تماشہ لگا کرکے رکھا ہے اسکو بند کیا جائے، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلو چستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان کو شروع کردیا گیا ہے،پروجیکٹ کے تحت محکمہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لائینگے،پڑھا لکھا اور ہنر مند بلوچستان حکومت کا وژن ہے،عمران خان سے گزارش ہے کہ انہوں نے جو تماشہ لگا کرکے رکھا ہے اسکو بند کیا جائے،23 مارچ سے گوادر ائیرپورٹ فنکشنل ہوجائیگا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ ترجمان حکومت بلوچستان فرغ عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے میرٹ پر 9ہزار 3سو96اساتذہ کی بھر تیاں، 15سوکے قریب اساتذہ کو اگلے گریڈ میں تر قی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبے کو تر قی کی جانب سے گا مزن کر نا ہے تو شعبہ تعلیم پر توجہ اور آئی ٹی ایجو کیشن کو پروموٹ کر نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ تر قی کے دور میں اگر بلو چستان کو مضبوط، مستحکم بنانا اور دنیاء کے مقابلے میں لا کر کھڑا کرنا ہے تو آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی ایجو کیشن کو پروموٹ کر نے کے لئے 4سو50ٹیچر کو پبلک سرو س کمیشن کے ذریعے 17گریڈ میں بھر تی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یکسان قومی نصاب تین فیزز پر مشتمل پروجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے،سی پی ڈی 6سو5ملین روپے کے پروجیکٹ کا بھی آغاز ہو چکا ہے اس پروجیکٹ کے ذریعے بلو چستان کے تمام ڈسٹرکٹ کے ٹیچر کو پروفیشنل ٹریننگ فراہم کی جا ئے گی اگر ہم نے صوبے کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہے تو ہمیں اپنے اساتذ ہ پر توجہ دینی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ایک ایسا شعبہ ہے جس پر اگر ہم توجہ دیں گے تو بلو چستان خود بخود مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں اساتذہ کے لئے پر وفیشل ٹریننگ بہت ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے تب سے بلو چستان میں دھرونوں کا رواج کم ہو چکا ہے،حکومت محدووسائل میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل کر نے کے لئے کوشاں ہے، عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھرنوں میں بھی حکومت کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایت کی جا تی ہے کہ عوام کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا چاہیے عوام سے بھی گزارش ہے کہ سڑکوں کو بلاک کر کے مسائل کا حل نہیں نکالا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ گوادر میں بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی23 مارچ سے گوادر ائیرپورٹ فنکشنل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اور خصوصاً عمران خان سے گزارش ہے کہ انہوں نے جو تماشہ لگا کرکے رکھا ہے اسکو بند کیا جائے اس سے ملک کی معیشت اور تشخص پر منفی اثرات مرتب ہوں رہے ہیں۔