اٹلی کے قریب کشتی حادثے میں جاں بحق شاہدہ رضا کی تدفین کوئٹہ میں کر دی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اٹلی کے قریب کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کی تدفین کوئٹہ میں کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں جاں بحق ہونے والی ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کا جسد خاکی گزشتہ روز تر قی سے کراچی منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب انکی میت کو کوئٹہ لایا گیاجہاں کوئٹہ میں محکمہ اوور سیز پاکستانیز کے عملے نے میت کو لواحقین کے حوالے کیا۔شاہد رضا کی نماز جنازہ جمعہ کوکوئٹہ کے علا قے علمدار روڈ بہشت زینب قبرستان میں ادا کی گئی۔جس میں صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ سمیت اہلیاں علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں انکی تدفین کر دی گئی۔واضح رہے کہ شاہدہ رضا بہتر مستقبل کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طورپر یورپ جا تے ہوئے کشی ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہو گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے