اسلام آباد کچہری میں ممکنہ پیشی، عمران کی سکیورٹی کیلئے چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد کچہری میں ممکنہ پیشی کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی سکیورٹی کے لیے چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس سے آر پی او راولپنڈی، ڈی آئی جی سکیورٹی اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے ملاقات کی جس میں عمران خان کی عدالت میں ممکنہ حاضری کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کی تفصیلات طے کی گئیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی کے لیے چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف سکیورٹی آفیسر شبلی فراز کے توسط سے عمران خان کی ٹیم سے رابطہ کریں گے، مزید تفصیلات طے کرنے کے لیے چیف سکیورٹی آفیسر کے لاہور جانے کا امکان ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر عدالتی احکامات کے مطابق محدود افراد کو عدالتی احاطے میں جانے کی اجازت ہو گی، عدالت سے ضابطہ اخلاق کے اجرا کی درخواست کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے