ڈپٹی کمشنرنے ڈیرہ بگٹی میں شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی

ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) سائبیریا سے آنے والے نایاب مسافر پرندے کونج کے بے دریغ شکار کے شکایات ملنے پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران نے نوٹس لیتے ہوئے شکار پر مکمل پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دئے۔زرائع کے مطابق نایاب مسافر پرندہ کونج جو کہ روایتی طور پر اس ماہ گرم علاقوں سے اپنے آبائی وطن سائبیریا ہجرت کر جاتی ہے شکار کے نام پر چند عناصر نسل کشی کے حد تک نقصان پہنچانے سے دریغ نہیں کرتے آٹومیٹک ہتھیاروں سے لیس یہ شکاری حضرات فائرنگ کرکے نہ صرف ان کا شکار کرتے ہیں بلکہ بڑی تعداد میں زخمی ہونے والے بے زبان پرندے دور جاکر مر بھی جاتے ہیں علاقہ مکینوں کی جانب سے اس مہمان پرندے کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے شکایات پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران نے نہ صرف کونج بلکہ تمام پرندوں اور جنگلی حیات کے شکار پر پابندی عائد کردی بلکہ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز لیویز و پولیس حکام سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان عناصر سے سختی سے نمٹنے کا بھی حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے