پولیس نے گھیر لیا ہے، شادمان انڈر پاس پر کار اندر سے لاک کرلی، یاسمین راشد

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا ہے اور انہوں نے شادمان انڈر پاس پر اپنی کار اندر سے لاک کرلی ہے۔ یاسمین راشد نے کہا کہ لیڈیز پولیس نے مجھ سے کہا ہمارے ساتھ آئیں، میں نے لیڈیز پولیس کو کہا کیوں آؤں ؟ میں نے پوچھا آپ کے پاس وارنٹ ہے ؟ میرے خلاف علی بلال کی ایف آئی آر درج ہے ، میں نے علی بلال کیس میں ضمانت لی ہوئی ہے۔بعد ازاں اپنے بیان میں یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس نے مجھے جانے دیا اور میں اپنےکلینک پہنچ گئی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے