پاکستان کی قومی ہاکی کھلاڑی شاہد رضا کی میت کوئٹہ پہنچ گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کی قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت ترک ائیر لائن میں پاکستان پہنچ گئیں۔ میت کوبذریعہ ابیمبولینس کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تدفین آج بہشت زینب قبرستان مری آباد میں کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت ترک ائیر لائن میں پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔میت کو جہاز نمبر TK0708کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا جہاں کراچی ائیرپورٹ پر میت محکمہ اوورسیز پاکستانی کے حوالے کیاجائے گا اور میت کو کوئٹہ بذریعہ پی آئی اے روانہ کرنا تھا تاہم جہاز کینسل ہونے کی وجہ سے میت کو سڑک کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ تدفین آج بہشت زینب قبرستان مری آباد میں کی جائیگی۔ واضح رہے کہ شاہد رضا کوئٹہ سے بیرون ملک سفر کررہی تھی اور اٹلی میں کشتی الٹنے کے باعث پاکستان کی قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا سمیت دیگر پاکستانی زندگی کی بازی ہار گئے۔اٹلی میں کشتی کے حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والی شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے مری آباد سے تھا اور وہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھتی تھیں۔وہ سوگواروں میں ایک بیٹا چھوڑ گئی ہے۔دوسری جانب خاندانی ذرائع کے مطابق میت کی تدفین بہشت زینب قبرستان مری آباد میں کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے