محکمہ شماریات کی غفلت کے باعث مردم شماری کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے،حاجی عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدرحاجی عطاء محمد بنگلزئی اورعثمان علی جمالی نے کہاہے کہ محکمہ شماریات کی غفلت کے باعث مردم شماری کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے جبکہ اس سے قبل خانہ شماری کے حوالے سے بھی بعض مقامات سے شکایات موصول ہوئیں کہ گھروں کومکمل طورپر شمار نہیں کیاجارہاہے اوراب یہی صورتحال مردم شماری کے حوالے سے بھی درپیش ہیحکومت نے ڈیجیٹل مردم شماری توشروع کردی ہے مگر عملے کو مکمل سہولیات میسر نہیں اس لیے نیشنل پارٹی نے آگاہی اورشکایات کے حوالے کیلئے کوئٹہ میں پانچ کنٹرول روم قائم کیے ہیں رہنماؤں نے کہاکہ غیرقانونی طورپر رہائش پذیر افغان مہاجرین سمیت تمام غیرملکیوں کو مردم شماری سے الگ رکھ کر انہیں غیرملکی اورمہاجرشمار کیاجائے اگر انہیں پاکستانی شہری شمار کیاگیاتواس کیخلاف نیشنل پارٹی بھرپور احتجاج کرئے گی کیونکہ یہ بلوچ پشتون سمیت تمام بلوچستانیوں کی بقاء کامسئلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے