عمران خان ملک میں قانون و آئین کی پاسداری کا سبق ہمیں دینے کے بجائے خود کو قانون کے حوالے کریں، سردار محمد یعقوب ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ عمران خان ملک میں قانون و آئین کی پاسداری کا سبق ہمیں دینے کے بجائے خود کو قانون کے حوالے کریں وفاقی حکومت کے کہنے پر انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے معاملہ عدالتوں کے سپرد ہے۔انہوں نے کہا کہ زمان پارک لاہور کے گھر میں پناہ گزین عمران خان گرفتاری کے ڈر سے اپنے کارکنوں کو ڈھال بنا کر استعمال کررہے ہیں دراصل عمران خان ملک میں خون خرابہ اور لاہور کو اگ میں دھکیلے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اپنے اپکو عقل قل سمجھ کر ملک کو سیاسی اور معاشی بحران کے طرف دھکیل رہے ہیں یہی صورتحال رہی تو ملک میں الیکشن طویل مدت تک ملتوی ہونے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کے جانب لیجانے میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران نیازی کی انا اور ضد ہے انہوں نے کہا کہ جب نیازی دوران میں نوازشریف شہباز شریف مریم نواز شریف حمزہ شہباز شریف جیل جا سکتے تھے تو عمران خان کیوں نہیں جاسکتے قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا اور اسی شرایط پر حکومت چلنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ خانہ شماری ومردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہونگی اور الیکشن کی فوری تاریخ وزیر اعظم دینگے ہم الیکشن سے فرار کا سوچ بھی نہیں سکتے مسلم لیگ کی جڑیں عوام میں انتہائی مضبوط ہیں پورے ملک کے حلقوں سے امیدوار کھڑے کرینگے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک حقیقت ہے جو ہمیں شاہد الیکشن میں نقصان بھی پہنچا ئے لیکن عوام کو اصل حقیقت سے ضرور اگاہ کرینگے نواز شریف ملک انے کا پلان بنا چکیں ہیں محض رسمی اعلان باقی ہے پی ڈی ایم کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے عوام مہنگائی بے روزگاری کے ہاتھوں پریشان ہیں لیکن نواز شریف کے انے سے عوام کا غصہ ٹھنڈہ پڑ جائیگا بلوچستان میں مسلم لیگ ن مضبوط اور متحد ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبے کے سیلاب متاثرین کی مدد سمیت ناراض بلوچ رہنماوں سیبات چیت کیلئے تمام اسٹیکو ہولڈرز سے بات کرنے کا ٹاسک بلوچ قوم پرستوں اور صوبائی حکومت کو سونپی ہے انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کو اجازت بھی بغیر کسی وزارت کے ہر فورم پر حل کرنے اور ان مسا?ل پر دوٹوک بات کرنے کی بھر کوشش کررہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے