ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں، جلسے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے کہا کہ انٹیلیجنس کمیٹی نے پندرہ مارچ کو میٹنگ میں بھی سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں چند روز قبل نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر 23 مارچ کو مینار پاکستان میں عوامی جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔تاہم آج لاہور ہائی کورٹ نے دفعہ ایک سو چوالیس کے خاتمے کے حوالے سے دائر درخواست