سپریم کورٹ نے نیب سے اب تک برآمدکی گئی رقم کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے آج تک برآمدکی گئی رقم کی تفصیلات مانگ لیں۔ عدالت نے کہا کہ بتایا جائے اب تک نیب نے کتنی ریکوری کی اورپیسا کہاں خرچ کیا گیا؟ نیب نے کس صوبے اور وفاقی حکومت کو کتنا پیسا جمع کرایا؟
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جس حکومت یا ادارے کی خردبرد کردہ رقم ریکور ہو اسےہی دی جاتی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب تمام تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائے پھر جائزہ لیں گے، یہ کہا جاتا ہےکہ نیب نےگزشتہ برسوں میں رکارڈ ریکوریاں کی ہیں۔