زلمی خلیل زاد کو عمران خان اتنا عزیز ہے تو امریکہ لے جائیں ، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے کا زرخرید غلام زلمی خلیل زاد دوسرے غلام عمران خان کے حق میں بول پڑا ہے حافظ حمداللہ نے کہا کہ زلمی خلیل زاد پاکستان الیکشن کمیشن کے چیف ہے جو الیکشن کا تاریخ دے رہا ہیحافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جس سے ثابت ہوا کہ عمران خان پاکستان کا نہیں امریکہ کا ایجنٹ ہے حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ زلمی خلیل زاد کو،، شٹ آپ،،کال دیں کہ پاکستان کے داخلہ امور میں مداخلت نہ کریں حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ اگر زلمی خلیل زاد کو عمران خان اتنا عزیز ہے تو امریکا بلالے حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہہالی ووڈ میں رکھتے ہیں یا اولڈ ہوم سنٹر میں غلام بھی آپ کا مرضی بھی آپ کا حافظ حمداللہ انہوں نے کہا کہ پولیس گاڑیوں کو آگ لگانا درجنوں پولیس کو خون میں لت پت کے زخمی کرنا پٹرول بموں غلیل اور ڈنڈوں سے ریاست فورس پر حملے کرناکیا یہ دہشت گردی نہیں؟کیا یہ ریاست پر حملہ نہیں حافظ حمداللہ نے مزید کہا کیکیا یہ عدالتی حکم سے بغاوت نہیں حافظ حمداللہ نے کہا کہ پھر بھی اس سیاسی دہشت گرد کو رعایت اور باربار ریلیف دینا کہاں کاانصاف ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جان کو خطرہ نہیں مگر عدالت میں پیش ہونے میں خطرہ کیا عدالت عمران خان کی اس منافقت کو سمجھنے سے قاصرہیحافظ حمداللہ نے کہا کہ کیا یہ دھوکہ فراڈ اور عدالت سے مذاق نہیں ہے؟حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہیہ فراڈیا دھوکہ باز اور مکار کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔