خاران کوجرائم سے پاک اور سیکورٹی نظام کو مثالی بنانا اولین ترجیح ہے ، ثناء بلوچ
خاران (ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے خاران شہر سمیت گردونواح میں مسلسل چوری اور ڈکیتی کے واردات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاران شہر اور بالخصوص گواش کو جرائم سے پاک اور سیکورٹی نظام کو مثالی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں مصلحتوں کا شکار ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔جرائم پیشہ اور قانون شکن افراد پورے معاشرے کے دشمن ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہماری ڈی آئی جی ڈپٹی کمشنر اور ایس پی خاران سے بھی بات ہوئی ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ جرائم کی روک تھام کے لیے علاقائی معتبرین اور اردگرد سے تعلق رکھنے والے عوام کا ایک جرگہ بلائے جس میں عوام کو جرائم کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنے اور کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث افراد کی نشاندھی کرنے کے ساتھ ہی باہر سے آئے ہوئے لوگوں پر نظر رکھیں،کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر امن و امان کی بہتری ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ گواش سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر گھنانے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔ انہوں نے کہا ہے کہ علما کرام،وکلا برادری،سول سوسائٹی، صحافی اور عوام الناس پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے خاران کے عوام انتہائی مددگار اور باشعور ہیں جو جرائم کی روک تھام سمیت معاشرتی بہتری کیلئے ہمیشہ سے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔