ایرانی شہر پھولین سے گوادر کو 100میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے، عبدالکریم جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گودر) گوادر کے باسیوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ ایرانی شہر پھولین سے گوادر کو 100میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے،اب گوادر،پسنی،جیوانی اور اورماڑہ کو بلاتعطل بجلی مل سکے گی،پاکستان اور ایران کے درمیان ایک ہفتہ قبل بجلی کی فراہمی کا معاہدہ ہوا تھا۔کیسکو چیف عبدالکریم جمالی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ ایرانی شہر پھولین سے گوادر کیلئے بجلی کی نئی ٹرانسمشن لائن کا آغاز ہوگیا ہے، نئی ٹرانسمشن لائن سے 100 میگا واٹ بجلی گوادر کو ملنا شروع ہوگئی ہے، گوادر کو 100میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے پاکستان اور ایران میں معاہدہ ہوا تھا،کیسکو چیف نے بتایا کہ نئی ٹرانسمشن لائن سے گوادر پسنی جیوانی اور اورماڑہ کو بجلی فراہم کی جائے گی،کیسکو چیف نے بتایا کہ ایران کے شہر جیکی گور سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن سے مکران کو پہلے ہی 100 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے