اورماڑہ، کنٹینر گرنے سے ایک شخص جاں بحق
اورماڑہ (ڈیلی گرین گوادر)مکران کوسٹل ہائی وے رسملان کے قریب ایل پی جی بوزر الٹ گئی ڈرائیور جاں بحق، بوزر ایرانی بارڈر 250 سے پنجاب جا رہی تھی، حادثہ موڈ کاٹتے ہوئے پھسلن کی وجہ سے پیش آئی پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح جیونی 250 بارڈر سے پنجاب ایل پی جی گیس لے جانے والی بوزر نمبرTLK638 رسملان کے قریب موڈ کاٹتے ہوئے پھسل کر الٹ گئی جس سے ڈرائیور اختر علی سکنہ صادق آباد پنجاب نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ کنڈیکٹر محفوظ رہا کوسٹل ہائی وے پولیس نے جاعہ وقوعہ پہنچ کر کرین سے گاڑی کو سیدھا کرنے کے بعد انکی لاش کو نکال کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔