گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے بدھ کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات کے دوران صوبہ میں ہائیر ایجوکیشن کی سرگرمیوں، پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو درپیش مالی مشکلات، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اکیڈمیہ اور مارکیٹ کے رابطوں کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت صوبے میں اعلیٰ تعلیم فراہمی یقینی بنانا چاہتی ہے اور اس مقصد کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کردار نہایت اہم ہے. انہوں نے کہا کہ اکیڈمیہ اور مارکیٹ کے درمیان سماجی ضروریات کے مطابق اشتراک پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم صوبے بیروزگاری کے مسئلہ قابو پا سکے گورنر نے کہا کہ یونیورسٹی بنانے کا اصل مقصد جدید تحقیق پر مبنی علم فروغ دینا ہے اور پل پل بدلتی دنیا کے تقاضوں سے معاشرے کو ہم آہنگ کرنا ہے اس مقصد کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے فعال تعاون کے بغیر حکومتی کاوشیں بارآور نہیں ہو سکتیں ہماری خواہش اور شعوری کاوش ہیں کہ پڑھا لکھا بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں. ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے گورنر بلوچستان کو یقین دلایا کہ ایچ ای سی بلوچستان میں اپنی ذمہ داریاں ہر صورت میں پورا کریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے