ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی زیرصدارت اجلاس مختلف امور زیر بحث

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اشیا صرف و خوردونوش کی قیمتوں میں اعتدال گرانفروشی سے اجتناب شہر میں قیام امن ناجائز تجاوزات کے خاتمے ٹریفک پلان کے سلسلے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی مستونگ محمد نعیم اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت علی بلوچ ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ جاوید لہڑی بازار یونین کے صدر ثنا بلوچ ودیگر عہدیداران سمیت بیکریوں تندوروں قصابوں دودھ و دہی فروشوں سمیت دیگر اشیا صرف فروخت کرنے والوں کے نمائندوں نے شرکت کیں – اجلاس میں ماہ رمضان کی آمد پر تمام اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران تاجر برادری گرانفروشوں ذخیرہ سے مکمل اجتناب کرے اور اس ماہ مقدس میں تمام اشیا کی قیمتوں میں اعتدال پیدا کرے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں قیام امن کو برقرار رکھنے کے لیئے انتظامیہ کے ساتھ عوام بھی اپنا کردار ادا کرے خصوصا ماہ رمضان کے مقدس ایام میں شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنائے انہوں نے کہا کہ شہر میں.ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائیگا تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اجلاس سے ڈپٹی کمیشنر یاسر اقبال دشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائیگی اور عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کی رحم و کرم پر نہیں چھوڑینگے اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرکاری نرخنامہ جاری کریگا سرکاری نرخنامہ سے ہٹ کر اشیا کی خودساختہ قیمت مقرر کرنے والوں کو پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سزا و جرمانہ اور گرفتار کیا جائینگے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی انجمن تاجران بازار یونین کے صدر ثنا بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے بازار میں خریداروں کی رش ہوتی ہیں اس لیے بازار میں اسٹریٹ لائٹس اور بازار کے سی سی ٹی وی کیمروں کی بحالی سمیت بازار کے مختلف شاہراہوں پر سیکورٹی کی انتظامات بے حد ضروری ہے تاکہ تاجر بلاخوف خطر اپنے تجارت جاری رکھ سکے-انجمن تاجران کے صدر نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے طرف سے مکمل تعاون اور خصوصا ماہ رمضان کے دوران تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اعتدال پیدا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے