چاغی میں غیر قانونی طورپرچینی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام چینی کی 398 بوریاں برآمد
کوئٹہ(یلی گرین گوار)چاغی میں غیر قانونی طور پر چینی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام چینی کی 398بوریاں برآمد کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو چاغی میں لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے دو مزدہ ٹرکوں اور ایک مسافر بس کے ذریعے غیر قانونی طور پر چینی کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چینی کی 398بوریاں برآمد کرکے تحویل میں لے لیں۔لیویزنے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی۔