وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر محمد اجمل کرد کاخضدار بم دھماکے کی مذمت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر محمد اجمل کرد نے گزشتہ روز خضدار کے علاقے میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ پاک فوج ایف سی، پولیس اور سیکیورٹی ادارے صوبے کے پرامن ماحول کو کسی صورت خراب کرنے کی ہرگز نہیں دیں گے خضدارواقعے میں ملوث تمام عناصر قانون کے شکنجے میں ہونگے۔ ہمیں اپنے قانون نافذ کرنے والوں اداروں پر بھروسہ اور فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جا رہے ہیں کیونکہ ہماری فورسز اور عوام کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے