وزیر اعظم سے پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی ملا قات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی ملا قات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ملا قات کی، ملا قات کے دوران دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم کے بلوچستان کی ترقی کو ترجیح بنانے کے ویژن اور حالیہ سیلاب میں بلوچستان کے متاثرین کی امداد و بحالی پر خصوصی توجہ پر خراج تحسین پیش کیا۔