عمران خان آنسو گیس کی شیلنگ کے دوران کارکنان سے ملاقات کیلئے باہر نکل آئے

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان پولیس اور کاکنان میں جاری جھڑپوں کے دوران گیس ماسک پہن کر باہر آگئے۔عمران خان اپنے کارکنان سے ملنے کیلئے گھر سے باہر آگئے اس دوران انہوں نے آنسو گیس کی شیلنگ سے بچنے کیلئے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا۔

پی ٹی آئی چیئر مین نے اپنے گھر کے احاطے میں کار کنان سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کرتے نظر آئے۔یاد رہے کہ عدالت نے عمران خان کے خلاف ناقابلِ ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں جس کے بعد کارکنان کی جانب سے لاہور کے زمان پارک کے باہر شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور عمران خان کو گرفتار کرنے سے روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے