سعودی عرب نے قیمتی گھڑی دی جسے میں نے توشہ خانہ میں جمع کرادیا ، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی و سیکٹری اطلاعات بلوچستان نیشنل پارٹی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ گذشتہ سال برادر ملک سعودی عرب کے حکومت نے ایک گھڑی تحفہ میں دی جس کی قیمت کروڑوں میں تھی اس قیمتی گھڑی کو کوڑیوں کے مول خریدنے کے بجاے توشہ خانہ میں جمع کرادی، کیونکہ عظیم رہبر راہشون بلوچ سردار عطاِ اللہ مینگل اور قائدبلوچستان سردار اختر جان مینگل پارٹی قیادت کی قدر ومنزلیت بلوچ اور بلوچستانی زیادہ عزیز ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک سیاسی کارکن کے میری ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنی زات پر اور پارٹی پرکوئی حرف آنے نہ دوں اسلئے وہ گھڑی جمع کرکے پیغام دیا کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھنے والوں میں فرق واضح دکھائی دے کہ ہم ایک نظریاتی سیاسی جماعت ھے ہمیں بلوچستان کے جملہ مسائل اور اجتماعی معاملات زیادہ عزیز ہیں اور سیاست کو ہم عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان گرفتاری سے اتنے خائف ہیں کہ اپنے سیاسی ورکرز کی جان اور مال کو ان کی کوئی فکر نہیں اس نے سیاست میں بزدلی کی تاریخ رقم کردی،اگر عمران خان بے گناہ ہوتے تو جیل جانے میں کیا قباحت تھی؟ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت نے جس طرح صبر وتحمل کامظاہرہ کیا اور سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کیا یہ قابل ستائش ہے اگر ماضی کے حکمران بلوچستان میں ایسا رویہ اختیار کرتے تو یقیناََ وہاں کے لوگوں کی مشکلات میں اس قدر اضافہ نہ ہوتا شیخ رشید جو تحریک انصاف کی حکومت میں بلوچ قبائل کے خلاف اناپ شناپ بولتے تھے گزشتہ چند دنوں سے دور دور تک دکھائی نہیں دے رہے شیخ رشید نے خاموش رہ کر نہ صرف اپنی جان کی امان پائی بلکہ ثابت کیاکہ وہ بڑا بہادر شخص ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے