توشہ خانہ سمیت کسی بھی لیک میں کسی ایک بھی عالم دین کا نام نہیں آیا ملک کو بچانا ہے تو علماء کو لانا ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالسلام
چمن(ڈیلی گرین گوادر)شہید اسلام مولانا محمد حنیف رح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم شیخ الحدیث مولانا عبدالسلام نے جامعہ بدرالعلوم برف کارخانہ کے زیر اہتمام جلسہ دستار بندی بیاد شہید مولانا عزیز الرحمن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ توشہ خانہ سمیت کسی بھی لیک میں کسی ایک بھی عالم دین کا نام نہیں آیا ملک کو بچانا ہے تو علماء کو لانا ہے الحمدللہ اجتماعی سطح پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کی قیادت قوم کے امین ہیں مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کے 37سالہ دور سیاست میں ملک کے 35 ادارے اس بات کے گواہ ہیں کہ ان پر ایک دھیلے کی کرپشن نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج اگر وطن عزیز میں اسلامی شعائر زندہ ہیں تو ان مدارس کی برکت سے ہے۔ مقررین نے کہا کہ ان مدارس نے ہر دور میں عالم کفر کے سازشوں اور فتنوں کا دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے مصائب اور پریشانیوں کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے اس کے بغیر پریشانیوں کا خاتمہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ امت آج جس قدر پریشان اور مصائب و الام کا سامنا کر رہی ہے اس سے نکلنے کیلئے ضروری ہے کہ علماء کے اتباع میں اپنے بچوں کو تربیت کیلئے دینی مدارس میں داخل کرائیں۔انہوں نے کہا کہ شہید مولانا عزیز الرحمن رح کے علمی خدمات کو مدتوں تک یادرکھی جائیگی مقررین نے مولانا عزیز الرحمن شہید رح کے علمی اور دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔