بلوچستان کسٹم انٹیلی جنس کی مختلف کاروائیوں میں 32 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کسٹم انٹیلی جنس کی مختلف کاروائیوں میں 32کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا گیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑکی ہدایات پر کسٹمز حکام نے بلو چستان کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر تے ہوئے کرسٹل آئس میٹامفیٹامین، چرس،سات نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور 50ہزار لیٹر ڈیزل ان تمام کاروائیوں کے دوران استعمال ہونے والی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر دیا۔ ترجمان کے مطابق بلو چستان میں کسٹمز کی مختلف کاروئیوں میں بر آمد شدہ سامان کی قیمت 32 کروڑ روپے بنتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے