اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کی زیر نگرانی ٹیم کا ڈیری فارمز کیخلاف کاروائی 15 افراد گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کی زیر نگرانی ٹیم کا ڈیری فارمز کیخلاف بڑا کریک ڈاون کرتے ہوئے پندرہ افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔کریک ڈاون مشرقی بائی پاس و نواحی علاقوں میں آباد ڈیری فارمز کیخلاف کیا گیا اس دوران مہنگے داموں اور ملاوٹ شدہ دودھ مارکیٹ میں فراہم کرنے پر کئے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نثار احمد لانگو نے کہاکہ ماہ صیام کی آمد آمد یے انتظامیہ مبارک ماہ میں عوام پر کسی بھی قسم کے بوجھ کو برداشت نہیں کرے گی مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے عناصر کی خلاف انتظامیہ کی پالیسی واضح ہے انہوں نے کہاکہ رمضان سے قبل ایسے تمام عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔رمضان المبارک میں سستا بازاروں کا انعقاد، یوٹیلیٹی اسٹوروں پر وافر مقدار میں سستے داموں روز مرہ اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے