احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ؛ پی ٹی آئی رکن اسمبلی سمیت 12 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے عمران خان کی متوقع گرفتاری کیخلاف نیٹی جیٹی پر پل احتجاج، پولیس مقابلہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون سمیت 12 ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو عمران خان کی متوقع گرفتاری کخلاف نیٹی جیٹی پر پل احتجاج، پولیس مقابلہ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے گرفتار تحریک انصاف کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون سمیت 12 کارکنان کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر کے استدعا پر عدالت نے ملزمان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مقدمہ کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف ڈاکس ٹھانے میں مقدمہ درج ہے۔

سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہنواز جدون نے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہم جیلوں اور مقدمات سے ڈرتے ہیں، ہماری جدوجہد آزادی تک جاری رہے گی، یہ آزادی امپورٹڈحکومت سے نجات تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ورکر ہیں اور حقیقی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، پرامن احتجاج کرنا ہی سیاسی کارکن کا حق ہوتا ہے، جو سندھ پولیس نے کیا ہے ایسا کہیں نہیں ہوتا۔

شاہنواز جاؤن نے کہا کہ پولیس نے احتجاج سے قبل ہی ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جس کے بعد ہم نے احتجاج نہیں کیا، پولیس نے ہم پر تشدد نہیں کیا لیکن مقدمات درج کرکے انتقامی کارروائی کی ہے، ہم نے تو نہ روڈ بلاک کیا اور نہ ہی کوئی پتھراؤ کیا لیکن پھر بھی دہشتگردی کا مقدمہ بنا دیا، یہ ہتھکڑی نہیں ہمارا زیور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے