ہم امن چاہتے ہیں لڑائی نہیں چاہتے، قانون نہ ہاتھ میں لیا ہے نہ لینا چاہتے ہیں ، شاہ محمود قریشی

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس آرڈر مجھے دکھائے میں پڑھ کر سمجھ کر ان کو راستہ دوں گا، ہم ان کے ارادوں سے غافل نہیں ہیں ہم نے قانونی کارروائی کی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ڈی آئی جی اسلام آباد سے بات چیت کے لیے سڑک پر آیا ہوں، ہم نے قانون ہاتھ میں لیا ہے نہ لینا چاہتے ہیں، ہم خون خرابہ نہیں چاہتے ہیں، ہم سے بات کریں، یہ حواس باختہ ہوچکے ہیں ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اتخابات کا عمل جاری ہوچکا ہے کاغذات نامزدگی جمع ہورہی ہے، انھوں نے چھاپہ مارا ہے اور جو حرکت کی ہے یہ نقصان کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ہم نہ جانی اور نہ ہی املاک کا نقصان چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وارنٹ دیکھونگا، مشاورت کروں گا اور کوئی معقول راستہ نکال لیں گے، پولیس آرڈر مجھے دکھائے میں پڑھ کر سمجھ کر ان کو راستہ دوں گا، ہم ان کے ارادوں سے غافل نہیں ہیں ہم نے قانونی کارروائی کی ہے، ان کا ایجنڈا کیا ہے؟ لاشیں گرانے آئے ہیں اور اس کی آڑ میں الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں، ہم سے بات کریں ، ہو سکتا ہے ہم از خود گرفتاری دے دیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان چیئرمین ہیں اور پارٹی کے چیئرمین رہیں گے، مجھ سے بات کریں جب بات ہوگی تو اس کو سمجھ کر لائحہ عمل طے کریں گے، ہم سے بات کریں ، ہو سکتا ہے ہم از خود گرفتاری دے دیں، ہم امن چاہتے ہیں لڑائی نہیں چاہتے، قانون نہ ہاتھ میں لیا ہے نہ لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سمجھ کے مطابق عدالت میں 18 مارچ کو پیشی ہے ہم پیش ہونے کو بھی تیارہیں، آج کی کارروائی کل کی ریلی کا رد عمل اور مینار پاکستان جلسے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ، 8مارچ کو بھی یہی کچھ ہوا گرفتاری، لاٹھی چارج ، خواتین کے کپڑے پھاڑے گئے، ان حقائق کی بنیاد پر اگر مجھے خدشہ ہے تو یہ غیر معمولی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے