فرح گوگی اشتہاری قرار، انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کیلئے ملک سے پہلے ہی فرار ہے، ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کرلیے ہیں۔

فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی، غیرقانونی سیاسی اثر و رسوخ اور دباؤ سے اربوں روپے کمائے، انہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کوگرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے