عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر د یے ہیں۔انہوں نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت کا امکان ہے، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہمیں پتہ ہے آپ کو لاشیں چاہئیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہو گا، وارنٹ پر بنی گالا کا ایڈریس ہے ، زمان پارک کا نہیں۔فوادچودھری نے طریقہ کار کے تحت پہلے واپس عدالت جائیں پتہ ٹھیک کروائیں کیونکہ یہی قانونی طریقہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے