عمران خان کی گرفتاری،پی ٹی آئی نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی
چمن(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ باب کیپٹن کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماحاجی صلاح الدین اچکزی کی قیادت میں احتجاجا بند کردیا۔اس موقع پر صوبای رہنما حاجی صلاح الدین خان اچکزی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کسی بھی صورت یہ تسلیم نہیں ہونگی کہ ہمارے چیرمین عمران خان کو غیرآینی طریقے سے گرفتاری کی کوشش کامیاب نہیں ہونگی اور ہمارا احتجاج اس سے بھی سخت ہوگا عجیب قانون ہے کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ آج آزاد گھوم رہے ہیں اور جو ملک کو سدھارہے ہیں ان کے خلاف اقدامات ہورہے ہیں جس کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور آندہ احتجاج اس سے بھی سخت ہوگا۔