شجر کاری مہم کے دوران سرکاری دفاتر گھروں ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں، عائشہ زہری
نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)شجر کاری مہم کے دوران سرکاری دفاتر گھروں ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں مہم کے موقع پر ضلعی ہیڈزآفیسران کو پودے لگانے کا جو ٹاسک دیا گیاہے اسے ہرصورت مکمل کیاجائے پودوں کی نشوونمامیں کوتاہی نہ برتی جائے شجرکاری مہم کے حوالے سے چند ایک محکموں کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی جانب سے سخت احکامات ہیں جن پر ہر صورت عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کا شجر کاری مہم کے حوالے سے آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر خان عمرانی ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر ایاز حسین جمالی عجب خان مندوخیل۔یاسمین۔ عبدالحمید پلال محمد نعیم لہڑی عتیق اللہ کھوسہ محمد نواز کھوسہ عبیداللہ پندرانی محمد کاظم لونی حاجی خان جونیجو نور احمد عمرانی اور قلندر بخش عمرانی سمیت دیگر ضلعی آفیسران و ان کے نمائندگان شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ جن دفاتر اسکولز کالجز میں پودے لگائے گئے ہیں ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی متعلقہ ضلعی آفیسر کی ہوگی تاکہ وہ ان ننھے پودوں کی صحیح معنوں میں آبیاری کروائیں عائشہ زہری نے کہا کہ تمام ضلعی ہیڈز آفیسران اپنے دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں کیونکہ جب تک ہیڈ آفیسران صحیح معنوں میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دیتے تب تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے دفاترز کے اوقات کار تک آفیسران کی موجودگی انتہائی ضروری ہے بہت جلد تمام سرکاری دفاترز کا سرپرائز وزٹ بھی کئے جائیں گے غیر حاضر پائے گئے ہیڈز آفیسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔