سیاست سے بالاتر ہوکر حلقے کے عوام کی بنیادی مسائل حل کررہے ہیں، حاجی نورمحمد دمڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر حلقے کے عوام کی بنیادی مسائل حل کررہے ہیں ہمارے آفس کے دروازے حلقے اور صوبے کے عوام کے لئے کھلے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں اپنے آفس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سائلین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا لوگوں کی جانب سے پیش کردہ درخواست پر عمل درآمد کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات بھی جاری کیا جبکہ بعض سائلین کے مسائل موقع ہی پر حل کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی صوبے کے عوام انکے دہلز پر حل کرنا ہے جس کیلئے تمام تراقدامات کررہے ہیں موجودہ حکومت نے صوبے میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات ہے اور ہزاروں بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کومیرٹ پر مختلف محکموں میں باعزت روزگار فراہم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ بھر میں صحت،تعلیم مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے جو اقدامات اٹھائے گئے تھے جس عوام استفادہ بھی حاصل کررہے ہیں دریں اثناء سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی کارکردگی سے متاثر ہوکر زیارت سے حاجی محمد اعظم،محمد ایوب،شیر محمد،نظر محمد،عبدالوہاب،معصوم خان، محمد غیاث، محمد ریاض، عبدالطیف، محمد حفظ،عبدلخالق،گلزار خان، محمد رضوان، احسان اللہ، عطاء محمد، آغا محمد، امیر محمد،ملک عبدالمتین، محمد اسلم، جمیل احمد نے مختلف ساسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کاروان میں شامل ہوگئے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی ہے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کو ضلع زیارت میں فعال بنانے کیلئے جدوجہد تیزکرے۔