روس سے گوادر کے راستے آنے والی گندم کو بلوچستان کے عوام کے رسائی یقینی بنائی جائیں ، سید ناصر آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن بلوچستان ریجن کے چیئرمین سید ناصر آغا نے کہا ہے کہ روس سے گوادر آنیوالی گندم کو بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں کیلئے فراہمی جارہی ہے لیکن بلوچستان کے غریب عوام کیلئے ایک کلو گندم نہیں مل رہی ہے جو کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے اور اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر آوا ز اٹھائیں گے اور اپنے حق کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے سپورٹ پرائس ریٹ 4ہزار روپے مقرر کرنا صوبے کے غریبلاچار او رمہنگائی کے مارے عوام پر ظلم کی انتہائی ہے اس سے مہنگائی کی نئی لہر دوڑ جائے گی اور غریب عوام گندم اور آٹا خریدنا ان کی دسترس سے باہر ہو جائے گی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس ریٹ پر نظر ثانی کریں اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہاکہ بلوچستان لاوارث صوبہ ہے اس کا کوئی ولی وارث نہیں ہے کیونکہ اگر ہوتا تو اس صوبے کے ساتھ اتنا بڑا ظلم نہیں کرتا انہوں نے کہاکہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن بلوچستان ریجن اس کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ روس سے گوادر کے راستے آنے والی گندم کو بلوچستان کے عوام کے رسائی یقینی بنائی جائیں اور سپورٹ پرائس ریٹ 4ہزار سے کم کریں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکیں انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے جائز مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیاگیا تو ہر جمہوری اور قانونی راستہ اپنائیں گے جس کی تمام ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے