رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاورمیں طلب

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس 22 مارچ کو نماز عصر کے بعد اوقاف ہال پشاور میں ہوگا وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں اور اپنی شہادتیں سپریم کورٹ یا قریبی سرکاری دفاتر میں ریکارڈ کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے