جیل میں جاتا ہوں یا یہ مار دیتے ہیں توآپ نے میرے بغیر جدوجہد کرنی ہے، عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ممکنہ گرفتاری سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا اہم ویڈیو پیغام سامنے آ گیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس پکڑنے کے لیے آ گئی ہے،ان کا خیال ہے عمران خان جیل میں چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی،آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے ، ثابت کرنا ہے کہ آپ زندہ قوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے جدوجہد کرنی اور باہر نکلنا ہے،جیل میں جاتا ہوں یا یہ مار دیتے ہیں توآپ نے میرے بغیر جدوجہد کرنی ہے، آپ نے ثابت کرنا ہے عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرے گی،۔ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے حقوق اورحقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے اور نکلنا ہے،عمران خان کو اللہ نے سب کچھ دے چکا ہے،میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، اپنی ساری زندگی جنگ لڑی اور لڑتا رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے