بلو چستان کے مختلف اضلاع میں 17 مارچ سے 19 مارچ تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں 17مارچ سے 19مارچ تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منگل کو محکمہ موسمیات کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق مغر بی ہوائیں 16مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو 17مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں اور سطحی علاقوں تک پھیل جائیں گی جس کے باعث17مارچ سے 19مارچ تک کوئٹہ، ڑوب، خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوا?ں کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرسٹر کچر کو نقصان پہنچے کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران سیاحوں اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے