بلوچستان ہائی کورٹ نے سیکرٹری خوراک اور ڈی جی خوراک کو 15 مارچ کوطلب کرلیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں گندم اورآٹا مہنگا پر بلوچستان ہائی کورٹ نے وضاحت کیلئے سیکرٹری خوراک اور ڈی جی خوراک کوآج بروزبدھ 15مارچ کوطلب کرلیاہے۔گزشتہ روز چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس عامر نواز رانا پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے درخواست گزار سید نذیرآغا ایڈووکیٹ کی جانب سے بلوچستان میں آٹا کی قیمتوں میں اضافہ و دیگر سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے 15 مارچ کو محکمہ خوراک کے سیکرٹری اور ڈی جی کو عدالت میں طلب کرلیااور ریمارکس دئیے کہ سیکرٹری و ڈی جی خوراک عدالت کوآگاہ کرے کہ آٹا دوسروں صوبوں کے مقابلے میں مہنگا کیوں ہے؟ کیس کی سماعت آج ہوگی۔