بلوچستان اوورلوڈنگ پٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ پر سختی سے پابندی لگائی جائے ، پرنس آغا عمر جان احمد زئی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین کمیٹی برائے کیمونیکیش سینیٹر پرنس آغا عمر جان احمد زئی نے کمیٹی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں سیکرٹری نیشنل ھائی وے اتھارٹی اور ڈی جی پوسٹل سروسز نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق مکمل بریفننگ دی سیکرٹری نیشنل ھائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ چمن ٹو کراچی ہائی وے پر پہلے دو سیکشن پر الحمدللہ کام شروع کردیا گیا ھے اور دوسرے سیکشن پر ٹینڈ پروسیس میں ہے جبکہ تیسرے سیکشن پر سروے کا عمل شروع ھے چیئرمین کمیٹی پرنس غاعمر احمد زئی نے کوئٹہ کراچی ہائی وے پر گزشتہ دنوں بیلا کے مقام پر کوچ ہادثے میں قیمتی جانوں کے ضیا پر افسوس کا اظہار کیا اور نیشنل ھائی وے اتھارٹی کو حکم دیا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کرکے زمہ داران کا تعین کیا جائے اور آیندہ اجلاس میں مکمل رپورٹ پیش کی جاے انھوں نے حادثات کی روک تھام کے لیے جامعہ حکمتِ عملی بنانے کا حکم بھی دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہائی وے پر پبلک ٹرانسپورٹ پر اور لوڈینگ اور پٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ پر سختی سے پابندی لگائی جائے اور موٹر وے پولیس اوراسپیڈینگ کی روک تھام کے لیے بھرپور کوشش کرے تاکہ مسافروں کو محفوظ سفر مہیا ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے