گوادرکو 100 میگاواٹ بجلی دینے پر پاک ایران معاہدہ ہوگیا

بندرچابہار/ گوادر(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100میگا واٹ بجلی کی فراہمی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے گوادر کو ایران سے بجلی فراہمی کے منصوبے پر بات چیت کا آغاز جون 2022 میں ہوا تھا معاہدے پر دستخط وزیر توانائی خرم دستگیر کے دورہ ایران کے موقع پر کیے گئے ہیں خرم دستگیر نے ایرانی وزیر توانائی علی اکبر مہرابیان سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا اعلامیے کے مطابق دونوں وزرا نے توانائی کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا دورے کا مقصد گوادر کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا تھا وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ 9 ماہ کے ریکارڈ وقت میں ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی، پاور سپلائی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تکنیکی ٹیموں کے تین سیشن ہوئے، منصوبے کا جلد از جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے