پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے بروقت مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ، شہک بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لئے مشترکہ حکمت عملی ہرممکن اقدامات اٹھا جارہے ہیں تاکہ تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی باآسانی رسائی اور توجہ طلب علاقوں کی نشاندہی کرنے کے لئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ضروری اصلاحات متعارف کرانے اور پروگرام میں بہتری لانے کا لائحہ عمل بھی طے کیے جائیں تاکہ پولیو کے خاتمے کی راہ میں حائل ہر مشکل سے بخوبی نمٹا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 03اپریل 2023ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور دیگر امور سے متعلق ڈی پیک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لیفٹننٹ کرنل ایف سی زبیر اختر،ڈی ایس پی سیکورٹی عثمان غنی،ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر رضوانہ ناگی،ڈاکٹر عبدالرزاق کے علاؤہ یونیسیف،روٹری انٹرنیشنل،نشینل پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور نمائندگان موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے مزید کہاکہ موجودہ حالات میں پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانیکے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ تاہم پاکستان میں پولیو وائرس کے تدارک کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو اہداف کے حصول کے لیے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول بہترین حکمت عملی کے ذریعے کرنا ہے۔کسی بھی علاقے میں وائرس کا جلد از جلد سراغ لگانا اور جلد از جلد خاتمے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران شیڈول اور طریقہ کار میں بہتری لائی جائے تاکہ تمام بچوں تک حفاظتی قطروں پہنچائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کی کامیابی اور بہتری کے لیے پولیو کے خاتمے کے لیے کمیونیکیشن کی سرگرمیاں کو بہتر بنایا جائے۔ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو آگاہی کے لیے استعمال کرنے، ویکسین کی افادیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور والدین کے قطرے نہ پلوانے کی وجوہات جان کر حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر روز دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے بر وقت مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے