پشتونخوا سٹوڈنٹس جنوبی پشتونخوا زون کے زیر اہتمام تعلیمی سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں ریلی میں متعدد قرار دادیں منظو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا سٹوڈنٹس جنوبی پشتونخوا زون کے زیر اہتمام تعلیمی سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں منظوری کی جانے والی قرار دادوں میں اٹھارویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 25-A کے مطابق (پانچ سال سے سولہ سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دیا جائے) پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور تعلیم مادری زبانوں میں دی جائے، تعلیمی نصاب جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہوں، نفرت،تشدد،طبقاتی تفریق پر مبنی مواد نصاب سے نکال دیا جائے، صوبے کی تعلیمی بجٹ کم سے کم25فیصد پچیس فیصد کردیا جائے، پشتو زبان کو پشتونخوا وطن میں تعلیمی اور تدریسی زبان کا درجہ دیا جائے، پشتون قومی ہیروز خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی، باچا خان، میروایس خان نیکہ، احمدشاہ بابا اور دیگر قومی ہیروز کی قربانیوں اور جدوجہد پر مبنی مضامین تعلیمی نصاب میں شامل کئے جائیں، پشتونخوا وطن میں طلباء کو پشتونخوا وطن کی جغرافیہ اور تاریخ کے بارے میں پڑھایا جائے، محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر کی جائے، ہر ضلع میں تمام بند سکولوں کو جلد از جلد فعال کیا جائے، غیر حاضر اساتذہ کو سکولوں میں جلد از جلد حاضر کیا جائے اور گھوسٹ سکولوں کو فعال کیا جائے۔ ڈراپ آوٹ طلباء کو واپس سکولوں میں داخل کرایا جائے، ہر ضلع میں فنی تعلیم (Technical institutes) کے ادارے کھول دئیے جائے، تعلیمی اداروں سے سیکیورٹی فورسز کو جلد از جلد نکال دئیے جائے، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔تعلیمی اداروں میں طلباء یونین اور سیاسی تنظیموں پر پابندیاں ختم کیئے جائیں، رواں تعلیمی سال کیلئے درسی کتب جلد از جلد چھاپ دئیے جائیں اور تعلیمی اداروں تک رسائی ممکن بنائی جائے، ابتدائی تعلیم سے لیکر اعلی تعلیم تک طالب علموں کیلئے وظیفے مقرر کئے جائیں۔ تعلیمی اداروں میں طلباء کو فری لانسنگ اور ای – کامرس کے کورس مفت کرائیں جائیں، زندگی کے ہر شعبے میں مردوں اور عورتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں پشتونخوا وطن میں پہلی جماعت سے لیکر اعلی تعلیم تک تعلیم مفت اور لازمی قرار دیا جائے شامل ہے درج بالا تمام قرار دادوں کی باقاعدہ ہاتھ اٹھا کر شرکاء نے منظوری دی، قراردایں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن زون کے ڈپٹی آرگنائزر ہارون خان موسیٰ خیل نے پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے