ورلڈ بینک نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی از سر نو تعمیر شروع کرنے کی تجویز دیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ورلڈ بینک نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی از سر نو تعمیر شروع کرنے کی تجویز دیدی۔ورلڈ بینک کے ترجمان کے مطابق ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیاء جان ایروم نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں سال2022ء میں تباہ کن بارشیں اور سیلاب کے نتیجے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں جس میں 17سو افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 33ملین لوگ متاثر ہوئے،پاکستان میں 16بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے،سیلاب کے بعد اب ہیٹ ویوز جیسے خطرات کا بھی اندیشہ ہے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں از سر نو تعمیر شروع کی جائیں،زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دیکر بحال کیاجائے پاکستان میں زراعت کے جدید طریقے،نکاسی آب کے طریقے اپنانے ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے